ڈی ایچ کیو 11

گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 اہلکار جاں بحق

اوکاڑہ ( شیر محمد) افسوسناک واقعہ، گٹر کی صفائی کے دوران دو صفائی اہلکار دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

جاں بحق ہونے والوں میں شہباز اور سیمیول مسیح شامل ہیں۔ دونوں کی میتیں ضابطے کی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

واقعے پر شہری حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گٹر کی صفائی جیسے خطرناک کام کے لیے اہلکاروں کو مکمل حفاظتی کٹس اور مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں