جی سی یونیورسٹی

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایم فل میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی شرط عائد کر دی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایم فل میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی شرط عائد کر دی ہے،

انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 11 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایم فل

میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے مطابق جی سی یونیورسٹی نے ایم

فل میں داخلوں کیلئے گیٹ ٹیسٹ کی رجسٹریشن 11 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ فیکلٹی آف کیمسٹری اینڈ لائف سائنسز،

فیکلٹی آف فزیکل سائنسز کا انٹری ٹیسٹ 19 ستمبر کو ہوگا۔ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف لینگویج کا انٹری

ٹیسٹ 20 ستمبر کو ہوگا۔100 نمبروں پر مشتمل انٹری ٹیسٹ کیلئے 3 گھنٹے کا دورانیہ مقرر ہوگا۔یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کی

رجسٹریشن فیس 1500 روپے مقرر کی ہے۔