نہال ہاشمی 24

گورنر ہاؤس میں تماشا نہیں عوام کیلئے کام کریں گے،نہال ہاشمی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں تماشا نہیں کریں گے، عوام کیلئے کام کریں گے۔گورنر سندھ نہال ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر اپنے شہر کو صاف رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کامران ٹیسوری کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے،ہم کامران ٹیسوری کو ایئرپورٹ لینے جائیں گے اور استقبالیہ دیں گے، یہ سب کا گورنر ہاؤس ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات کی تھی، میئر کراچی نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی امور اور درپیش شہری مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں