اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر چیمہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، تمام دبا کے باوجود جھوٹ کو سچ اور غیر آئینی کو آئینی ماننے سے انکار کیا۔
اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب کبھی ضمیر کی بات ہو دوستو، قائم رہو حسین کے انکار کی طرح۔