سردار سلیم حیدر خان 44

گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سیاسی استحکام اور ہم آہنگی پر زور

اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی، بین الصوبائی ہم آہنگی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں سیاسی استحکام، جمہوری عمل کے تسلسل اور اداروں کے درمیان بہتر روابط کی اہمیت پرزوردیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے یوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مل کرکام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام اور عوامی فلاح کیلیے اداروں کے درمیان مؤثر رابطے اور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری جنگ سے خطے کی معیشت متاثر ہورہی ہے۔ اسے جلد بند ہونا چاہیے ۔گورنر خیبر پختونخوانے اس موقع پر کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ ملاقات میں سابق رکن قومی اسمبلی مرتضی ستی اور پیلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں