کراچی(رپورٹنگ آن لائن) گورنر سید نہال ہاشمی نے سندھ فشریز ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی۔
ماہی گیری نظام بہتر بنانے اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے قانون میں ترامیم کی گئیں، سندھ فشریز ترمیمی بل کے تحت خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
بغیر لائسنس ماہی گیری کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، ماہی گیری قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور فیکٹری کا فضلہ پانی میں چھوڑنے پر بھی جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔









