کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت پروونشل موٹر وہیکلز(ترمیمی)بل 2026 کی منظوری دے دی ہے۔بل کی منظوری کے بعد اب صوبے میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی قرار ہوگئی ہے جبکہ بغیر تھرڈ پارٹی انشورنس گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر ممکن نہیں ہوگی۔
بل کے مطابق انشورڈ گاڑی کے حادثات میں جاں بحق افراد کے لئے کم از کم 7 لاکھ روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے تاہم مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ روپے تک معاوضہ ادا کیا جائے گا جبکہ انشورنس کمپنی 45 دن کے اندر معاوضہ ادا کرنے کی پابند ہوگی۔









