گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کاسید محمد کونین شاہ کے انتقال پراظہار افسوس

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے روزنامہ جہاں اسلام آباد، پشاور کے چیف ایڈیٹرسید حسن تراب کے بہنوئی سید محمد کونین شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

اپنے تعزیتی بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے چیف ایڈیٹر روزنامہ جہاں اسلام آباد سید حسن تراب اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔