خواجہ آصف 170

گورنر اسٹیٹ بینک اب پاکستان کابیڑہ غرق کر رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک اب پاکستان کابیڑہ غرق کررہے ہیں، ملکی قرضوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے، مانیٹری پالیسی کے ذریعے ملک کودیوالیہ کیاجارہاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف نے کہاکہ گورنراسٹیٹ بینک سے ہاٹ منی کا پوچھا توکہتے ہیں کہ سیکرٹ ہے، گورنراسٹیٹ بینک نے پہلے مصرکا بیڑہ غرق کیا، اب پاکستان کابیڑہ غرق کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے ، گورنراسٹیٹ بینک کس قسم کے بیانات دے رہے ہیں، یہ آئی ایم ایف کے آلہ کار کے طور پر آئے ہوئے ہیں، یہ ملک سے باہر چلے جائیں گے،عوام کا سامنا ہم نے کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں