گلگت بلتستان 227

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے پر چین ہماری حمایت اور بھارت پروپیگنڈاکرے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے پر چین ہماری حمایت اور بھارت پروپیگنڈاکرے گا، ہمیں بھارت نہیں پاکستان کے مفادات کو دیکھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد منظور ہونے کے حوالے سے کہا کہ اس فیصلے کے پاکستان کی تاریخ میں دورس نتائج سامنے آئیں گے، جی بی کو عبوری صوبہ جتنا جلد بنایاجائے اتنا اچھا ہوگا۔شیخ رشیدنے کہا کہ بھارت جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کیخلاف پروپیگنڈا کرےگا تاہم جی بی عبوری صوبہ بنانے پر چین پاکستان کا ساتھ دے گا، ہمیں بھارت نہیں بلکہ پاکستان کے مفادات کو دیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مرحلہ باآسانی مکمل ہوگا اور اپوزیشن کو احساس ہوگایہ پاکستان کےمفاد میں ہے انشااللہ وہ ساتھ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں