شبلی فراز 205

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے اورعوامی پذیرائی عمران خان کی قیادت پراعتماداور انتخابی فتح کی نوید دے رہے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے اورعوامی پذیرائی عمران خان کی قیادت پراعتماداور انتخابی فتح کی نوید دے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے اورعوامی پذیرائی عمران خان کی قیادت پراعتماداور انتخابی فتح کی نوید دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھی اپوزیشن کا کھوکھلا بیانیہ رد کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے دیگرحصوں کی طرح گلگت بلتستان کوترقی کی قومی دھارے میں شامل کرنا عمران خان کاوژن اور وعدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں