گلوکار ساحر علی بگا

گلوکار ساحر علی بگا اور یوکرائنی گلوکارہ کمالیہ کانیا پنجابی ریمکس گانا ” لٹھے دی چادر” 15جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز ہو گا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سٹار گلوکار ساحر علی بگا اور معروف یوکرائنی گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ کا نیا پنجابی ریمکس گانا ” لٹھے دی چادر “” 15 جنوری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا گانے کو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان رؤف حیدر نے پروڈیوس کیا ہے تفصیلات کے مطابق نامور سٹار گلوکار ساحر بگا سابقہ مس ورلڈ معروف گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ کا نیا پنجابی گانا ” لٹھے دی چادر (ریمکس) ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی نعمان حیدر پروڈکشن میں بننے والے گانے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹین آرم میوزک پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا
گلوکار ساحر علی بگا
اس گانے کی تحریر و کمپوزیشن عرفان سلیم کی جبکہ میوزک مجتبی علی نے ترتیب دیا ہے معروف یوکرینی گلوکارہ کمالیہ اس قبل بھی اپنا سولو گانا پریٹی گرل ریلیز کر چکی ہیں جس کو میوزک کی دنیا میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ انکے نئے پنجابی گانے کو لاہور میں عکسبند کیا گیا جس کو صہیب راۓ نے ڈائریکٹ کیا

راک اسٹار گلوکار ساحر علی بگا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پہلے گانوں کی طرح یہ پنجابی ثقافت کا ہردلعزیز گانا لٹھے دی چادر ایک یادگار سونگ ثابت ہوگا جس کی خاص بات یہ ہے کہ یوکرائنی گلوکارہ کمالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر پرفارم کیا گیا ہے اس گانے کی پروڈکشن بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی میوزک کے دلدادہ افراد کو اچھی موسیقی کے ساتھ اپنا کلچر بھی دیکھنے کو ملے گا گانے کو رواں ماہ ریلیز کیا جائے گا….