ماؤ ننگ 61

گلوبل گورننس انیشی ایٹو دنیا کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں جنیوا میں چین کے مستقل مشن کی جانب سےحال ہی میں جنیوا میں “گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس” کے قیام کے حوالے سے تفصیلات کے بارے میں سوال کیا گیا۔

بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ ستمبر 2025 میں،چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی، جس میں زیادہ منصفانہ اور مساوی گلوبل گورننس سسٹم کی تعمیر کے لیے چینی دانشمندی اور حل فراہم کئے گئے ہیں ۔اس انیشی ایٹو کے اعلان سے لے کر اب تک اسے تیزی سے 150 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں، چین نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں “گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس” کے قیام کی تجویز پیش کی تھی، جسے اقوام متحدہ میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ۔

27 فروری کو چین نے جنیوا میں “گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس” کا افتتاحی اجلاس منعقد کیا، جس میں 42 بانی ممالک سمیت تقریباً 60 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تمام فریقوں نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی بھرپور حمایت اور پذیرائی کی، گلوبل گورننس میں چین کے قائدانہ کردار کو سراہا، اور توقع ظاہر کی کہ یہ گروپ جنیوا پلیٹ فارم پر رابطوں اور ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا، اور مکالمے اور تعاون کو فروغ دے گا۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ” گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس” یکے بعد دیگرے نیویارک اور جنیوا میں قائم ہوا اور اس نے مختصر عرصے میں مثبت پیش رفت حاصل کی، جو اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو دنیا کی ضروریات اور عوامی خواہشات کے عین مطابق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں