چینی میڈیا 22

گلوبل ساؤتھ ممالک نمایاں طور پر مضبوط ہو رہے ہیں، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے افریقی یونین کے موجودہ چیئرمین ،انگولا کے صدر جوو لورینسو ، اور افریقی یونین کمیشن کے صدر محمد علی یوسف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا، جس میں افریقی ممالک اور عوام کو 39ویں افریقی یونین سمٹ کے انعقاد پر دلی مبارک باد پیش کی گئی۔

ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ موجودہ دور میں گلوبل ساؤتھ ممالک نمایاں طور پر مضبوط ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران افریقی یونین نے افریقی ممالک کو متحد رکھتے ہوئے انضمام کے عمل کو فعال طور پر فروغ دیا ، افریقہ کے جائز حقوق و مفادات کا مضبوطی سے دفاع کیا، اس کے نتیجے میں افریقہ کی بین الاقوامی حیثیت اور اثرورسوخ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین یکم مئی 2026 سے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 افریقی ممالک پر زیرو ٹیرف اقدامات کا مکمل نفاذ کرے گا، مشترکہ ترقی کے لیے اقتصادی شراکت داری معاہدے پر دستخط کے عمل کو فروغ دے گا ، اور “گرین چینل” کو اپ گریڈ کرنے سمیت دیگر اقدامات کے ذریعے افریقی مصنوعات کی چین میں رسائی کو مزید وسعت دے گا۔ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے کے یہ نئے اقدامات، افریقہ کی ترقی اور چین۔افریقہ کے مشترکہ طور پر جدیدکاری کے خواب کی تعبیر کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین، افریقہ کے ساتھ مل کر نئے دور میں ہمہ موسمی چین۔افریقہ ہم نصیب معاشرہ کی تعمیر کے ایک نئے باب کو مشترکہ طور پر رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں