گورنر سندھ 163

گرین لائن بس منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ، منصوبے کے لئے 80 بسیں تیار ہو گئیں، گورنر سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) کراچی میں وفاقی حکومت کے زیر اہتمام گرین لائن بس منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ گرین لائن بس منصوبے کے لئے 80 بسیں تیار ہو گئیں ۔

منگل کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بسوں کی تیاری اور روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو بحری جہاز چینی بندگاہ سے کراچی پورٹ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، تیار کی جانے والی بسیں رواں ماہ میں کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جہاز تیانجن پورٹ سے اگست کے وسط تک نکل جائیں گے، امید ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر ان بحری جہاز پر لوڈ ہو کر جلد کراچی پہنچیں گی۔ گرین لائن بس منصوبے سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے مسائل سے کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں