خواجہ آصف 11

گداگری کا پیشہ ملک میں سب سے زیادہ ”روزگار”میسر کر رہا ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے گداگری اب ایک منظم پیشہ بن چکا ہے اور گداگری کا کاروبار ملک میں سب سے زیادہ ”روزگار”میسر کر رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بھیک منگوانے کے لیے اب باقاعدہ ٹھیکیدار موجود ہیں، ٹھیکیدار بچوں، عورتوں اور جعلی معزوروں کو بھرتی کرکیکروڑوں روپے کما رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہی ٹھیکیدار مافیا انہی بھیک منگوں کو ہزاروں کی تعداد میں خلیجی ممالک بھیج رہا ہے، ان خلیجی ملکوں نے زچ ہو کر ہمارے ویز ے بند کر دیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس گھناؤنیکام میں ائیرپورٹس پر مختلف محکموں کا عملہ حصہ دارہے اور مال بنا رہا ہے، سیالکوٹ میں یہ لوگ زیادہ تر جنوبی پنجاب سیآکر ہوٹلوں میں رہ کر دھندہ کرتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کی حالیہ کارروائیوں سے اس گھناونیکاروبار میں کمی آئی ہے، لیکن کارروائیوں کے باوجود اب بھی بھکاریوں کی موجودگی نظر آتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ میں بظاہر اچھے کھاتے پیتے لوگ ان بھکاریوں کے ٹھیکیدار ہیں، جب گداگروں پہ کریک ڈاؤن ہوتا ہے تو یہ ٹھیکیدار سفارشی بن کر آجاتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ گھناؤنا کاروبار ملک بھر میں سب سے زیادہ “روزگار” میسر کر رہا ہے، یہ کاروبار کسی شہر میں انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتا، اس کاروبار کے ساتھ اور بہت سے نہایت گھناؤنے دھندے منسلک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں