فردود عاشق اعوان 177

گجرپورہ زیادتی کیس میں ”ریپ آرڈیننس ”انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگا’ فردود عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس میں ”ریپ آرڈیننس ”انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے ”ریپ آرڈیننس ”پر تاریخی پیشرفت سے متعلق کہا کہ حوا کی بیٹیوں کی حرمت پامال کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے انتہائی اہم سماجی مسائل کے تدارک کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے، آرڈیننس کے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا دی جائے گی جبکہ جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں بھی دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں