رپورٹنگ آن لائن (قسط نمبر 2)
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ضلع گجرات اور ضلع جہلم میں اصل مالک کی بجائے ان کے خود ساختہ نمائندوں کے ذریعے گاڑیوں کی مبینہ طور پر بوگس تبدیلی ملکیت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
گجرات میں انسپکٹر عدنان، عرفان گوندل نے 115 چھوٹی بڑی گاڑیوں، کاروں، بسوں، ٹریکٹروں، ویگنوں کو اصل مالکان کی بجائے ان کے نمائندوں کے ذریعے ٹرانسفر کیا جوکہ غیر قانونی ہے۔
اسی طرح جہلم میں انسپکٹر مدثر رضا اور ملک آصف اور ایم آر اے حسن وغیرہ نے 29 گاڑیوں کہ بوگس طریقے سے ٹرانسفر کی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ متذکرہ انسپکٹروں اور ایم آر ایز نے فی گاڑی اے ڈی آر کے سلسلے میں 15 سے 25 ہزار روپے تک رشوت وصول کی۔
البتہ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ انسپکٹروں وغیرہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خلاف قانون کچھ نہیں کیا۔
اس سے قبل پہلی قسط میں اٹک اور قصور کے اضلاع میں اے ڈی آر کی آڑ میں گاڑیوں کی بوگس ٹرانسفر % ٹرانزکشن کے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔








