درآمدات 53

گاڑیوں اورپرزہ جات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اضافہ ریکارڈ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گاڑیوں اورپرزہ جات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں گاڑیوں کی درآمدات پر282.26ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.21فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گاڑیوں کی درآمدات پر260.83ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، اگست میں گاڑیوںکی درآمدات پر138.51ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوجولائی میں 143.74ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 121.52ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں گاڑیوں کی درآمدات پر1.365ارب ڈالرزرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں آٹوپارٹس کی درآمدات کاحجم 21.14ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2024کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2024کی اسی مدت میں گاڑیوں کے پرزہ جات کی درآمدات پر16.29ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اگست میں پرزہ جات کی درآمدات کاحجم 12.11ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 9.037ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 8.92ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں گاڑیوں کے پرزہ جات کی درآمدات پرمجموعی طورپر77.075ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں