کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنرسندھ اور ایم پی پی کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کے پی کے بونیر، گلگت بلتستان۔ آزاد کشمیر میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی پرگہرے رنج وغم اوراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی سانحہ ہے اور قدرتی آفات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہوئے قومی جزبے کے تحت متاثرین کی مدد اور متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں۔ حکومت عوام کی جانیں بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔
ایک ہی خاندان کے 22افراد اور 250سے زائد افراد کے لئے دعائے مغفرت کرتا ہوں۔ ہیلی کاپٹر سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے بھی دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانیں بچاتے ہوئے انکی شہادت پر انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔این ڈی ایم اے، وفاقی اور صوبائی حکومت گڈ گورننس سے حالات سے نمٹے۔
مذید ہلاکتیں روکنے کے لئے جبگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور متاثرہ افراد کی اللہ حفاظت فرمائے۔