کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جن فیڈرز پر بلوں کی مکمل ادائیگی ہے وہاں بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
ایک بیان میں کے الیکٹرکے کے ترجمان نے کہا کہ شہر میں کسی کو مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں، بجلی صارفین کا ٹیرف پورے پاکستان میں یکساں ہے، کراچی کے صارفین وہی قیمت ادا کرتے ہیں جو دیگر شہروں میں ادا کی جاتی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کی کمرشل مارکیٹیں 70 فیصد لوڈشیڈنگ فری فیڈرز پر ہیں، موبائل مارکیٹ، الیکٹرانک مارکیٹ، ایمپریس روڈ اور لکی اسٹار لوڈشیڈنگ فری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بولٹن مارکیٹ، لائٹ ہاؤس، عبداللہ ہارون روڈ، زینب مارکیٹ، صدر بازار، داد پوتہ روڈ، طارق روڈ اور کھارادر سمیت کمرشل مراکز لوڈشیڈنگ فری ہیں۔انہوںنے کہا کہ 30 فیصد نیٹ ورک پر بجلی چوری اور بلوں کی ادائیگی کے تناسب سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔








