کیڈٹ کالج

کیڈٹ کالج میں یوم والدین کے سلسلہ میں سالانہ تقریب کا انعقاد، کمشنر ساہیوال ڈویژن و چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کیڈٹ کالج ڈاکٹر آصف طفیل نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

اوکاڑہ
(شیر محمد)اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج، پروفیسر و انتظامیہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبہ کے والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، کمشنر ساہیوال نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بہترین کارکردگی کے حامل کیڈٹس اور طلباء میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں، اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ والدین بچوں کی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور کیڈٹ کالج کا مقصد باصلاحیت، نظم و ضبط کے حامل اور وطن سے محبت کرنے والے نوجوان تیار کرنا ہے،

انہوں نے کیڈٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور کیڈٹ کالج جیسے ادارے مستقبل کے کامیاب افراد کی نرسری ثابت ہو رہے ہیں، انہوں نے اساتذہ اور والدین کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جن کی محنت اور رہنمائی سے طلباء کامیابی کی منازل طے کر رہے ہیں۔