فواد چوہدری 176

کیپٹن حیدر نے حیدر کرار کی روایت پر عمل کرتے ہوئے اپنی جان پاکستان پر وار دی، فواد چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کیپٹن حیدر نے حیدر کرار کی روایت پر عمل کرتے ہوئے سبی میں اپنی جان پاکستان پر وار دی۔

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے ایک اور بیٹے نے سبی میں اپنی جان پاکستان پر وار دی ، کیپٹن حیدر نے حیدر کرار کی روایت پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت قوم پر ایک اور بیٹے کا احسان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں