کرائسٹ چرچ (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے و الے کیوی کپتان کین ولیمسن کو مین آف دی سیریز اور فاسٹ بائولر جیمی سن کو بہترین کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ولیمسن نے دوٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ 388رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی ۔ جیمی سن نے دونوں میچوں میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا خاص طورپر دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 5اور دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے مجموعی طورپر میچ میں گیارہ اور سیریز میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں ۔
اشتہار
216
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









