مارک کارنی 50

کینیڈاکا امریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیکس ختم کرنیکا فیصلہ

اوٹاوا(رپورٹنگ آن لائن)کینیڈا نے امریکا کی کئی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ کینیڈا امریکا سے آنے والی متعدد مصنوعات پر عائد جوابی ٹیکس ختم کر دے گا تاہم آٹو، اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات برقرار رہیں گے۔

وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں اور ہماری توجہ اسٹریٹجک شعبوں پر مرکوز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں