چاول کی برآمدات 54

کینیا نے پاکستانی چاول کی کسٹمز ویلیوایشن میں 25 فیصد کمی کر دی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)چاول کی برآمدات کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت میں کینیا نے پاکستانی چاول کی کسٹمز ویلیوایشن میں 25 فیصد کمی کر دی جس سے توقع ہے کہ پاکستانی چاول کی کینیا کی مارکیٹ میں برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

اس ایڈجسٹمنٹ کے تحت پاکستانی برآمد کنندگان کینیا کو چاول 460 ڈالر فی میٹرک ٹن کی نئی قیمت پر برآمد کرسکیں گے جو اس سے قبل 615 ڈالر فی میٹرک ٹن تھی، یوں فی میٹرک ٹن قیمت میں 155 ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ سال کینیا ریونیو اتھارٹی نے پاکستانی نان باسمتی چاول کی کسٹم ویلیو 615 ڈالر فی میٹرک ٹن ایف او بی مقرر کی تھی جبکہ بھارتی نان باسمتی چاول کی قیمت 495 ڈالر فی میٹرک ٹن مقرر کی گئی تھی جس کی وجہ سے قیمت میں 24 فیصد کا فرق آیا تھا۔

عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھا اور طلب و رسد کی حرکیات کے باعث، پاکستانی نان باسمتی چاول کی مارکیٹ قیمت بھی کم ہو کر تقریباً 400 ڈالر فی میٹرک ٹن تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں کے آر اے کے نظام میں ترمیم ضروری ہوگئی تاکہ اسے عالمی مارکیٹ کی حقیقتوں کے مطابق بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں