شبنم مجید 141

کیرئیر کے دوران بے شمار مرتبہ اداکاری کی پیشکش ہوئی ‘ شبنم مجید

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر کے دوران بے شمار مرتبہ اداکاری کی پیشکش ہوئی مگرمیں نے اپنی تمام تر توجہ صرف موسیقی کی جانب مرکوز رکھی ، میں سمجھتی ہوںکہ جوشخص جس شعبے سے وابستہ ہو اس میں مہارت حاصل کرنے اپنی توانائیاں صرف کرے۔ شبنم مجید نے کہا کہجب بھی اداکاری کی پیشکش ہوئی تو میں نے صرف موسیقی کو ترجیح دیتے ہوئے اداکاری سے معذرت کر لی،میں جانتی ہوں کہ دو کشتیوں کا سوار کبھی کنارے پر نہیں پہنچتا۔

انہوںنے کہاکہ موسیقی میرا جنون ہے اورمیں اس کیلئے عملی طور پر بھی کوشاں ہے ، میں نے میوزیکل اکیڈمی بنائی جہاں بچوں کو بغیر معاوضے کے تربیت دی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے گائیکی کی دنیا میں استادنصرت فتح علی خان اورمیڈم نور جہاں نے بڑا متاثر کیا ہے ،ذاتی طو رپر میری استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ بہت ساری یادیں وابستہ ہیں اور میری خوش بختی ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا ہے اوروہ ایک طرح سے میرے استاد بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں