کراچی( رپورٹنگ آن لائن)نامور پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویرہ سعود نے ایکسپریس رمضان ٹرانسمین کے دوران جنات کے انسان پر حاوی ہونے سے متعلق اپنا ذاتی قصہ سناکر سب کو حیران کردیا۔
پاکستان میں ماہ رمضان میں مختلف ٹی وی چینلز خصوصی ٹرانسمیشن کا انعقاد کرتے ہیں جس میں عوام کو دینی ودنیاوی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے جاتے ہیں۔
تاہم، سوشل میڈیا پر آئے روز رمضان ٹرانسمیشن کے مختلف کلپس وائرل ہورہے ہوتے ہیں جو کو صارفین مثبت ، منفی یا ذو معنیٰ بنادیتے ہیں، خاص طور پر جویریہ سعود، نادیہ خان، رابعہ انعم، فضا علی اور ندا یاسر کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہوتی ہیں۔
اب ایکسپریس نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان جویریہ سعود جنات سے متعلق قصہ سناکر مداحوں کو حیران کردیتی ہیں۔
جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ میں جب رمضان ٹرانسمیشن نہیں کرتی تو اعتکاف میں بیٹھتی ہوں اور ماہ رمضان کے دوران میں سونے سے قبل قرآن پاک کی کسی صورت کی تلاوت لگادیتی ہوں کہ سوتے ہوئے بھی میرے کانوں میں قرآن کریم کی تلاوت کی آواز آرہی ہو۔









