احمد شہزاد 66

کیا بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے سے پہلے اعتماد میں لیا گیا تھا؟ احمد شہزاد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سابق قومی بیٹر احمد شہزاد نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے سے پہلے اعتماد میں لیا گیا تھا؟

اگر بابر نے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچایا ہے تو واضح طور پر بتایا جائے، ورنہ وہ اس سلوک کے مستحق نہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اب بھی ون ڈے اور ریڈ بال کرکٹ میں پاکستان کے بہترین بیٹر ہیں اور ٹیم کو ان کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں