عاصم اظہر 24

کھویا اور پالیا، عاصم اظہر نے نئی البم ریلیز کردی، ہانیہ عامر کا کلپ بھی شامل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنے گانوں کی نئی البم عاصم علی ریلیز کردی۔عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی البم ریلیز کرنے کا اعلان ایک بار پھر ذو معنی انداز سے کیا جس کے باعث مداح ایک بار پھر ہانیہ اور ان کے تعلقات کی چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔

عاصم اظہر نے البم کے دس گانوں کے مختصر آڈیو کلپ شیئر کیے جبکہ اپنے یوٹیوب پر تمام گانے اپ لوڈ کیے ہیں۔البم کے اعلان کیلیے انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ لکھی کھویا ہوا مل گیا۔اس البم میں ایک گانا کھویا اور مل گیا کے نام سے شامل کیا گیا ہے جس کے ساتھ عاصم اظہر نے اپنی اور ہانیہ عامر کی ریمپ پر کی جانے والی واک کی فوٹیج کو استعمال کیا ہے۔

عاصم اظہر کی البم میں او میر جان کیوں نکلتی، او مائی لو، کیوں مجھے چھوڑ گئے، آج بھی میں تمھیں دیکھتا ہوں، اب بھی جب دیکھے تو، تجھے یاد کیا نہ میں نے، کیا میں تمھیں یاد نہیں ہوں؟، یہ جھوٹ کہاں بولوں؟ اس جھوٹ کو میں کہاں چھپائوں؟ گانے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں