محمود اچکزئی 49

کھوٹے سکوں کو ہٹانے کیلئے تحریک چلانا ضروری ہے،، محمود خان اچکزئی

حیدر آباد (رپورٹنگ آن لائن) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کھوٹے سکوں کو ہٹانے کیلئے تحریک چلانا ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کھوٹے سکوں کو ہٹانے کیلئے تحریک چلانا ضروری ہے، نظام اچھا ہے پر چلانا نہیں چاہتے، بس نیت ہونی چاہیے، ملک کو چلانے کیلئے سب قوموں کو حصہ دیں تو ملک چل جائے گا۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ 3 دن کی گول میز کانفرنس میں سب کی مل کر بات سنیں اور ملک کو چلالیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو گالی نہیں دینگے ، بس سیاست کر رہے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کے ساتھ چند کپ چائے کے علاوہ ان کا کوئی ادھار نہیں، نوازشریف اور آصف زرداری جب آئیں گے تو ان کو چائے پلادوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں