اوکاڑہ ( شیر محمد)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ ضلع اوکاڑہ میں عوامی مسائل کے حل اور سروس ڈلیوری کو یقینی بنانے کے لیے ایک ہی روز میں چار مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔
زینت، الجنت ، المدینہ مارکی اور رفیق میرج ہال میں منعقد ہونے والی ان کھلی کچہریوں میں خواتین اور مردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست آر پی او کے سامنے رکھے۔ آر پی او نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان مسائل کے قانونی حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔عوام کی سہولت کے لیے ایئر کنڈیشن ہالز اور ٹھنڈے پانی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
آر پی او محبوب رشید کا کہنا تھا کہ شہری بلا جھجک اپنے مسائل آر پی او آفس میں بھی پیش کر سکتے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں پولیسنگ کے معیار میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے