بلاول بھٹو زرداری 75

کچھ لوگ پاکستان کے نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان کے نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے ضرورت ہے ۔جمعہ کو کراچی میں لیاری کے فٹبال گرانڈ میں پنک فٹبال ایونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں اپنے نوجوانوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، موجودہ ملکی حالات میں سیاسی جماعتوں قوتوں کے درمیان بات چیت ہی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا واحد اور موثر حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوامیں صورت حال مخدوش ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکلات دورکرنے کی ضرورت ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے ضرورت ہے، سیاسی قوتوں کے درمیان بات چیت ہی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا واحد اور موثرذریعہ ہے، اس وقت ملک میں معاشی اورسیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی پیدا کی جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کواقدامات کرنے چاہئیں تھے، خیبرپختونخوا حکومت عوامی مسائل کے حل کی بجائے انتہا پسندانہ سیاست میں مصروف ہے۔ خیبرپختونخواکے عوام کا پیسہ ان کوریلیف فراہم کرنے کے لیے خرچ ہوناچاہیے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کوآل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی مگر وہ نہیں آئے، ہم خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کے فٹبال گراؤنڈ میں آکر بہت خوشی محسوس کررہاہوں، لیاری میں ایک بین الاقوامی طرز کا فٹبال گراونڈ قائم کیاگیاہے، یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ سندھ بھرسے کھلاڑی لیاری آئے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ فخر ہے کہ صوبے بھر کے نوجوان اور خواتین کھلاڑی یہاں موجود ہیں، حکومت سندھ نے کراچی کے عوام کے لیے یہ منصوبہ شروع کیا۔ افسوس ہے کہ کچھ ایسی سوچ بھی موجود ہے جوخواتین کو آگے نہیں بڑھنے دیتی۔ ایسی سوچ کے کچھ لوگ ہمارے ملک اورکچھ پڑوسی ملک میں موجود ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین ملک کی وزیراعظم بنناچاہیں تو ایک نہیں دوبار بن سکتی ہیں، وہ دن دور نہیں جب یہ خواتین عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہوں گی۔ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل اس ملک کے نوجوان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی سوچ والے لو گ ہیں جو نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، ایسی سوچ والے لو گ موجود ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کوتباہ کرنا چاہتے ہیں، میں اپنے نوجوانوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں میں اور آپ مل کراس ملک کے نوجوانوں کی ترقی کا بندوبست کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ صدرآصف زرداری نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے کام کیا، مسائل ہیں لیکن بہتری کی گنجائش بھی ہے، کراچی پر پوری توجہ دی جارہی ہے، آپ کی محنت کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار ایک جیالا میئربن گیا۔ اس میں پوری جماعت کا کردار ہے لیکن لیاری کا کردار سب سے زیادہ ہے۔بلاول نے کہا کہ محنت،جدوجہد، قربانیوں اورشہادت قبول کرنے کے لیے لیاری والے سب سیآگے ہیں، لیاری میں سب سے زیادہ کام ہونا چاہیے، وزیراعلی سندھ یہاں لائٹ کا بھی بندوبست کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں