عمران اسماعیل 120

کپتان کی کردارکشی کیلئے دونوں جماعتیں اپنے لوگ استعمال کررہی ہیں، عمران اسماعیل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کپتان کی کردارکشی کیلئے دونوں جماعتیں اپنے لوگ استعمال کررہی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق مبینہ آڈیو بیان پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے متعلق آڈیو جعلی اور بے بنیاد ہے، قوم جانتی ہے جعلی آڈیوز وڈیوز کی فیکٹری کہاں ہے، این آر او کیلئے لیٹنے والے عمران خان پر این آر او کی بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی سیاست کو آکسیجن دینے کیلئے ایسی حرکات کررہی ہے، کپتان کی کردارکشی کیلئے دونوں جماعتیں اپنے لوگ استعمال کررہی ہیں، فیصلہ زرداری یا ان کے امپورٹڈ ہمنواؤں نے نہیں عوام نے کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں