شبلی فراز 204

کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا عمران خان کا خاصہ ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا عمران خان کا خاصہ ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے، کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ان کا خاصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے، اور ان کی جرآت مندانہ قیادت میں سرخرو ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں