محمد شہباز شریف

کوپ – 27کانفرنس ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی، وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوپ-27 کانفرنس موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کوپ-27 کانفرنس کا مصر میں انعقاد ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کے خلاف انسانیت کی جنگ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا،اس وقت پاکستان اور افریقہ میں انتہائی موسمی واقعات نے ماحولیاتی تبدیلی کی عالمگیریت کو ظاہر کیا ہے، اس کے مہلک اثرات پر آنکھیں بند کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جی 77 کی صدارت کرتے ہوئے دنیا پر زور دیں گے کہ وہ کلائمیٹ فنانسنگ اور نقصانات کے ازالہ کیلئے فنڈ کے طور پر اپنے وعدہ کو پورا کرے۔

انہوں نے کہا کہ مالی مدد کے بغیر ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے متعدد خطرات سے دوچار رہیں گے، ہم آب و ہوا کا انصاف مانگ رہے ہیں، حالیہ قدرتی آفات کے بعد ضروریات کے جائزہ سے یہ بات سامنے آئی کہ قرضوں، توانائی اور خوراک کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کیلئے ہماریکوششوں میں رکاوٹ آسکتی ہے، دنیا پاکستان کو کیس سٹڈی سمجھے۔