میلبرن (رپورٹنگ آن لائن) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے قبل آسٹریلوی کرکٹر جوش انگلس کا کوویڈ 19 کا شکار ہوگئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر جوش انگلس کورونا وائرس کا شکار ہیں تاہم وہ میچ کا حصہ ہوں گے لیکن انہیں کھلاڑیوں ساتھ (فاصلہ) رکھنا ہوگا جبکہ الگ ڈریسنگ روم میں قیام کریں گے۔
کوویڈ 19 کے شکار کرکٹر کو کھلائے جانے پر سوشل میڈیا پر شائقین آسٹریلوی بورڈ پر کڑی تنقید کررہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشات بڑھ جائیں گے۔واضح رہے کہ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے کوویڈ کے شکار پلئیر کو میچ کھیلنے کی اجازت دی۔









