اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں اور اموات میں روز اضافہ ہو رہا ہے، پی ڈی ایم والے ہماری نہیں تو اعتزاز احسن کی ہی سن لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ڈاکٹرز، دینی طبقہ، میڈیا اور ہر ذی شعور انسان کا پیغام ہے کہ احتیاط کریں۔ انہوں نے کہا ہے ہسپتالوں میں مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے اور اموات بڑھ رہی ہیں،احتیاط کیجئے اپنی خاطر، اپنے پیاروں کی خاطر۔









