لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلسل ایک ہفتے سے روزانہ 1 ہزار نئے کورونا وائرس کیسز تشویشناک ہیں،کورونا کی چوتھی لہر پنجاب میں اپنے پنجے گاڑ رہی ہے،حکومت کو جنگی بنیادوں پر ویکسینیشن کرنی چاہیے ۔
اپنے بیا ن میں حمزہ شہباز نے کہاکہ پنجاب حکومت کی توجہ بڑے شہروں کے ساتھ چھوٹے شہر اور گاں دیہات پر بھی ہونی چاہئے۔ عوام سے بھی التماس ہے کہ کورونا وائرس سے بچا کے لئے ایس او پیز کا خیال رکھیں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ پنجاب حکومت نمائشی دعوئوں کے بجائے کام کر کے دکھائے یہ معاملہ عوام کی صحت اور زندگی کا ہے ۔