زارااکبر 194

کورونا کی وباء ختم ہوتے ہی لندن سے پاکستان آئونگی’ زارااکبر

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ زارااکبر نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء ختم ہوتے ہی لندن سے پاکستان آئوں گی، اپنے ملک اوراپنے لوگوں کی بہت شدت سے یاد آتی ہے اور اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ لندن میں بھی کورونااپنے عروج پر ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ اسی وجہ سے میرے کچھ پراجیکٹس بھی متاثرہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں گزشتہ تین سال سے لندن میں مقیم ہوں اورمیری خواہش ہے کہ میں جلد سے جلد پاکستان واپس آئوں ، جیسے ہی کے کورونا وباء تھم جائے گی میں پہلی فرصت میں پاکستان آئوں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں