اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) کورونا وائرس کا 70 فیصد پھیلا وملک کے 5 بڑے شہروں کورونا وائرس کراچی، حیدرآباد، لاہور، پشاور اور راولپنڈی میں میں ہے۔ اتوار کو اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال، اسمارٹ لاک ڈان پرعملدرآمد، آکسیجن بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کراچی، حیدرآباد، پشاور اور راولپنڈی میں تیزی سے پھیل رہاہے جب کہ وائرس کا 70 فیصد پھیلا ملک کے 5 بڑے شہروں میں ہے جس میں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔
این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ہفتے یومیہ اوسطا 46 اموات ہوئیں اور237 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے، وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں میڈیکل آلات اور ضروری اشیا کی وافرمقدار میں دستیابی یقینی بنائی گئی ہے جب کہ ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ذمہ داران کو کارروائیاں بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔