شبلی فراز 260

کورونا جیسے اہم ایشو کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے،شبلی فراز

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا جیسے اہم ایشو کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ بدھ کو و سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کویڈ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا،

امید کرتے ہیں کہ اپوزیشن رہنما اس میں شریک ہو کر کورونا کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز دیں گے، عوام کی صحت اور زندگی کے معاملے پر مشاورت سے آگے بڑھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں