ڈاکٹر فیصل سلطان 132

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا فقدان ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلا م آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا فقدان ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی آئی تاہم ابھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا۔ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ویکسین اچھی تعداد میں موجود ہے،

مزید خوراک پاکستان آرہی ہیں۔معاونِ خصوصی نے ویکسینیشن کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اب تک ویکسینیشن نہیں کرائی وہ جلد سے جلد کرالے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں