بیرسٹر گوہر

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بانی پی ٹی آئی لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے اپنےبیان میں کہا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بانی پی ٹی آئی لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نےپارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا ایک بات واضح کر دوں بانی پی ٹی آئی کسی صورت مائنس نہیں ہو سکتے،بانی پی ٹی آئی عوامی لیڈر ہیں،وہ ناکردہ جرم میں جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ میں ساری پارٹی مضبوط ہے۔

بیرسٹر گوہر نےمزید کہا پارٹی میں بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر ہی عمل ہو رہا ہے،پارلیمنٹ، عدلیہ سمیت ہر فورم پر خان صاحب ہی کا ذکر ہوتا رہتا ہے۔