مرغی کے گوشت 60

کوئٹہ،مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت کم ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں30 روپے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں40 روپے کمی ہوئی ہے۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ مرغی کا گوشت590 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت 280 روپے سے کم ہو کر240 روپے پر آگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے مرغی کا گوشت 620 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں