ایل پی جی 65

کوئٹہ،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ،قیمت 380 سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئی

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اب ایل پی جی کی فی کلو قیمت 380 سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں ایل پی جی کی 430 روپے فی کلو میں بھی فروخت کی جا رہی ہے۔

کوئٹہ شہر میں مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن سے سپلائی معطل ہونے سے ایل پی جی کی طلب بڑھ گئی ہے۔ایل پی جی ڈیلرز کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی کم اور ڈیمانڈ ذیادہ ہونے سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں