321

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ ڈائجسٹو ہیلتھ ڈے منایا گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ ڈائجسٹو ہیلتھ ڈے منایا گیا

ورلڈ ڈائجسٹو ڈے کی مناسبت سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ ٹیلی میڈیسن میں پروفیسر بلقیس شبیر کی زیر نگرانی ٹیلی اوبیسٹی کلینک کا آغاز اور اوبیسٹی پر ویبنار ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ کا شعبہ ٹیلی میڈیسن کورونا ہیلپ ڈیسک کے ساتھ ساتھ میڈیسن، سرجری، آرتھوپیڈک، گائنکالوجی، ڈرماٹالوجی، سکائٹری، کارڈیالوجی،پیڈز، ٹی بی، ای این ٹی، نیوٹریشن پر سروسز فراہم کر رہا ہے تاحال پاکستان کے تمام اضلاع سے 12ہزار سے زائد لوگوں کو طبی مشورے دئے گئے اس شعبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے 45 سے زائد ممالک کے لوگوں نے بھی فائدہ اٹھایا۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی
ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی اوبیسٹی کلینک کے ذریعے موٹاپے سے پیدا ہونے والے امراض اور علاج بارے راہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موٹاپے کو تمام بیماریوں کی جڑ سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے شوگر، بلیڈ پریشر، دل کے امراض اور کینسر کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی
گھر بیٹھے کسی بھی بیماری اور اس سے متعلق علاج اور رہنمائی کے لئے صبح 8 سے 2 بجے تک کے ای ایم یو اور میو ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز میسر ہوں گے۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی
ٹیلی اوبیسٹی کلینک کے افتتاح کے موقع پر ڈین میو ہسپتال پروفیسر ثاقب سعید، انچارج شعبہ ٹیلی میڈیسن پروفیسر بلقیس شبیر، رجسٹرار کے ای ایم یو ڈاکٹر ریاست علی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اوبیسٹی پر ویبنار کے موقع پر شرکاء نے موٹاپے پر قابو پانے اور اس سے احتیاط اور علاج پر بات کی وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ موٹاپا ام المراض ہے موٹاپے سے انسانی جسم پر ہونے والے اثرات کو بروقت علاج سے روکا جا سکتا ہے۔

ویبنار میں پروفیسر ثاقب سعید، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر علی مدیحی ہاشمی، پروفیسر نازش عمران، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر ہارون حامد اور پروفیسر زاہد کمال صدیقی نے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا اور آگاہی لیکچرز دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں