میڈیکل یونیورسٹی 249

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی اراضی پر پولیس کا ناجائز قبضہ

شہباز اکمل جندران۔۔

عوام کی محافظ پنجاب پولیس ہی قبضہ مافیابن گئی۔اورسرکاری ادارے بھی پولیس کی لاقانونیت سے محفوظ نہ رہ سکے۔
میڈیکل یونیورسٹی
شیخوپورہ پولیس نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرکے تھانے کی تعمیر شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق مریدکے،نارووال روڈ پر دو سو ایکڑ سے زائد اراضی پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا نیو کیمپس تعمیر کیا جارہا ہے۔
میڈیکل یونیورسٹی
تاہم مقامی پولیس کی طرف سے یونیورسٹی کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرکے اس پر تھانے کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔
میڈیکل یونیورسٹی
جس پر یونیورسٹی کی انتظامیہ اور سنڈیکیٹ نے اپنے اہم اجلاس میں یونیورسٹی کی اراضی پر تھانے کی تعمیر کو فوری طور پر روکنے، اور معاملے کو محکمہ داخلہ اور آئی جی پنجاب پولیس کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا یے۔

تاہم کے ای ایم یو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے نیو کیمپس کی اراضی پر تھانہ تعمیر نہی کیا جارہا اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں