لیکڈ ویڈیو ' 175

کنزیٰ ہاشمی کی فلم ”لیکڈ ویڈیو ” کے سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی مختصر دورانیے کی فلم ” لیکڈ ویڈیو ” ریلیز ہوگئی جسے سوشل میڈیا پر بڑاپسند کیا جارہا ہے ۔ یہ فلم معاشرتی مسائل کے گردگھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکیاں ناسمجھی کی وجہ سے کس طرح اپنی عریاں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کرتی ہیں جس کے بعد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ فلم میں کنزیٰ ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔اداکارہ نے فلم کا ایک ویڈیو کلب اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر بھی شیئر کیا ہے ۔فلم کے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی چرچے شروع ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں