کمشنر ساہیوال 48

کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا تحصیل رینالہ خورد کا تفصیلی دورہ

اوکاڑہ
(شیر محمد)انہوں نے اے سی آفس میں ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ لی اور جعفر سپورٹس کمپلیکس اور ایم سی آفس سمیت دیگر مقامات میں صفائی اور انتظامات کی چیکنگ بھی کی، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے تحصیل رینالہ خورد میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کی چیکنگ کی اور ایم سی آفس اور دیگر عوامی مقامات کا دورہ بھی دورہ کیا، ایم سی آفس سٹاف کی حاضری کی چیکنگ اور عوامی شکایات کے ازالہ کے سلسلہ میں اقدامات کی بھی چیکنگ کی، کمشنر ساہیوال نے شہر کے 12 وارڈز میں سیوریج، پارکس اور اسٹریٹ لائٹس بہتر بنانے پر زور دیا،

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے محنت سے کام کیا جائے، ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کو صاف کرنے کے لیے تواتر سے اقدامات جاری رکھے جائیں اور شہر کی بیوٹیفکیشن کے لیے بنائی جانے والی ٹیموں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے، انہوں نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل از حد ضروری ہے، اسی طرح میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے افسران تسلسل سے فیلڈ میں رہیں اور عوامی خدمت کے عمل میں تمام سیکٹرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے عوام کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں